مشرق وسطی
عراقی مقاومت اسلامی کا گولان میں صہیونی تنصیبات پر شدید حملہ
شیعہ نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ گولان میں اہم صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ اتوار کو علی الصبح مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی اہم تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
اس حوالے سے تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر جاری صہیونی جارحیت کے جواب میں مجاہدین نے مقبوضہ گولان میں صہیونی اہم تنصیبات پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں صہیونی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تنظیم نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔