عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کبھی بھی سفارتی مقامات پر حملہ نہیں کرتی ۔ترجمان
شیعہ نیوز:عراقی رضاکار فورس حزب اللہ کے فوجی ترجمان جعفر الحسینی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے پر حملہ، عراقیوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کبھی بھی سفارتی مقامات پر حملے نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی گروہوں کے اہداف میں سفارتی مقامات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی مقامات، عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ہدف میں شامل نہیں ہے۔
سید جعفر حسینی نے امریکی سفارت خانے کو شیطانی اور شر کا سفارتخانہ قرار دیا اور کہا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، عراقیوں کو دھوکہ دینے اور توازن کو تبدیل کرنے کی دشمن کی سازش کا حصہ ہے۔
سید جعفر الحسینی نے کہا کہ امریکہ میں شر کے سفارت خانے پر حملہ، تخریبی اہداف کا حصہ ہے اور حملہ آوروں کے رابطے مشکوک ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو دو راکٹ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب گرے۔ عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دو راکٹ بغداد کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارت خانے کے قریب گرے تھے۔