مشرق وسطی
عراقی پارلیمنٹ ترک افواج کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے
شیعہ نیوز:عراق کے حکومت قانون نے اتحاد کہا ہے کہ عرقی پارلیمان ترک افواج کو عراق کے شمالی علاقوں سے نکال باہر کرنے کے لئے بہت جلد فیصلہ کرے گی۔
حکومت قانون اتحاد کے رکن محمد الصیہود نے کہا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ ترک افواج کی غیرقانونی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لئےحتمی فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے ترک افواج کی شمالی علاقوں میں موجودگی کو عراق کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ الصیہود نے مزید کہا کہ ترک فوجی عراق کے شمال میں واقع کرد علاقوں میں اپنے ٹھکانے اور چھاؤنیاں بنا رہے ہیں جو نا قابل قبول ہے۔
حکومت قانون اتحاد کے رکن پارلیمان محمد الصیہود نے کہا کہ ترک جارح افواج نے عام شہریوں پر بھی مظالم ڈھائے ہیں جس کی تازہ مثال ایک سیاحتی مرکز پر مارٹر گولوں سے حملہ تھا۔
یاد رہے کہ اس حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔