مشرق وسطی

عراقی سرزمین پر کسی حملے کے مخالف ہیں، عراقی وزیر اعظم

شیعہ نیوز: عراقی وزیر اعظم محمد السودانی نے اپنے ملک سے امریکی اتحاد کے فوجیوں کے باہر نکلنے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردستان بھی اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہے۔

عراقی وزیراعظم محمد السودانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراقی فوجیوں اور حشدالشعبی کے مراکز پر امریکہ کے حالیہ حملوں کے بعد سے واشنگٹن کے ساتھ کوئی رابطہ نہيں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ بحری تصادم نہیں چاہتے، امریکی محکمہ دفاع

السودانی نے عراق میں امریکی اتحاد کا کام ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کے مخالف ہيں چاہے وہ کسی بھی طرح سے کیا جائے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراقی کردستان بھی غیرملکی فوجیوں کے انحلاء کے بارے ميں امریکہ سے ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہے کہا کہ امریکہ نے عراق کی درخواست پر کام شروع کیا تھا اور عراق کی درخواست پر ہی ختم کرے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button