مشرق وسطی

عراق کی مزاحمتی تحریک کا بحرالمیت میں صیہونی اڈے پر حملہ

شیعہ نیوز:عراق کی اسلامی استقامتی فورس کے نام سے موسوم ایک گروپ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس فورس کے جاں بازوں نے غزہ پٹی میں جاری غاصب اسرائيلی حکومت کی بربریت کے جواب میں بحرالمیت میں غاصب اسرائیلی حکومت کی انتہائی اہم سائٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ عراق کی اسلامی استقامتی فورس کے جاں بازوں نے غاصب اسرائیل اور اردن کے درمیان واقع بحرالمیت کے سواحل پر غاصت اسرائیلی حکومت کی انتہائی اہم سائٹ پر زبردست حملہ کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے استقامتی فورس کا یہ اقدام غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیلی حکومت کے ذریعہ عام فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں انجام پایا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامتی فورس نے زور دے کر کہا ہے کہ اس فورس کے مجاہدین غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کے اہداف کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
ادھر حزب اللہ لبنان نے شبعا کی زرعی اراضی میں غاصب اسرائیلی حکومت کی ایک فوجی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شبعا کے زرعی علاقے میں واقع زیدین فوجی مرکز میں غاصب صیہونی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دو خودکش ڈرون طیاروں سے زبردست حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارے ٹھیک ہدف پر لگے اور دشمن کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button