مشرق وسطی

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں مشقیں کرے گی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تنگسیری نے کہا ہے کہ بحری فوج خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کرے گی۔ یہ مشقیں جمعہ کو وسطی اور شمالی خلیج فارس کے تین سمندری علاقوں میں شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد، انصار اللہ یمن دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

ایرانی قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل تنکسری نے کہا کہ یہ مشقیں سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کی صلاحیتوں کا ایک محدود مظاہرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشقوں کا مقصد پڑوسی ممالک کو امن اور دوستی جبکہ غیر علاقائی طاقتوں کو ایرانی بحریہ کی جنگی تیاریوں کا پیغام دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشق کے دوران نئی ٹیکنالوجی، جیسے تیز رفتار کشتیوں، زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائلوں اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button