مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مقاومت اسلامی عراق کا مقبوضہ گولان پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ گولان میں صہیونی تنصیبات پر "الارفد” ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضۃ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر "الارفد” ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی، غریب آبادی

عراقی مقاومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو علی الصبح گولان کی پہاڑیوں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے حملوں میں "الارفد” ڈرون طیارہ استعمال کیا گیا۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خاتمے تک اسرائیلی فوج اور اس کی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button