مقاومت اسلامی عراق کا صہیونی بندرگاہ اشدود پر میزائل حملہ
شیعہ نیوز: جمعرات کو علی الصبح عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے ایک بیان میں صیہونی بندرگاہ اشدود کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی کے جوانوں نے صہیونی بندرگاہ اشدود پر میزائل حملے کئے ہیں۔
المیادین کے مطابق عراقی مقاومت کے جوانوں نے اشدود بندرگاہ پر ڈرون حملے کئے ہیں۔ اب تک حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد سے عراق، لبنان، شام اور یمن کے مقاومتی جوانوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے ملک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یحییٰ رسول
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مظلوم فلسطینینوں کی حمایت میں صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
مقاومتی تنظیموں نے مختلف مقامات پر امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے علاوہ یمنی فوج کی کاروائیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ عراق کے مزاحمتی گروہوں نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو بھی سو سے زائد مرتبہ نشانہ بنا کر امریکیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں غزہ کے بے گناہ عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی قیمت چکانا پڑے گی۔