
مشرق وسطی
غزہ میں حماس کے مرکز پر صیہونی فضائیہ کا حملہ
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے المغازی کیمپ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں غزہ کے بعض علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے داغے جانے والے میزائل کے جواب میں کیا گیا۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ پر حملہ کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں فلسطین کی تحریک حماس کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی ذرائع کے مطابق جمعرات کو غزہ سے مقبوضہ فلسطین پر کئی راکٹ داغے گئے جس کے بعد اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم الرٹ ہو گیا اور خطرے کا سائرن بجنے لگا جبکہ غزہ سے یہ راکٹ، جنین کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے کے جواب میں کہ جس میں دو فلسطینی شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے، فائر کئے گئے تھے۔