دنیا

اسرائیلی فضائیہ جنگ کے لیے تیار نہیں، صیہونی صحافی کا اعتراف

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل کے صحافی "نوام امیر” نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے منگل کی رات لبنان سے آنے والے ڈرون کی تلاش کے لیے جتنے طیاروں کو طلب کیا تھا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

مذکورہ اسرائيلی صحافی کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے منگل کی رات فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے آنے والے ڈرون طیارے کی باقیات نہیں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملی یکجہتی کونسل کے فورم پرخلوص کے ساتھ تمام مکاتب فکر کا ایک ساتھ مل بیٹھنا عالمی شیطانی قوتوں کو ایک بہت بڑا پیغام ہے،علامہ شبیرمیثمی

مذکورہ فوجی ذریعے کے مطابق یہ ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک شمالی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) پر اڑتا رہا اور ہم اسے روکنے میں ناکام رہے۔

صیہونی فوجی ریڈیو کے مطابق کہ یہ ڈرون حیفہ کے جنوب میں ویکنعام کی فضاؤں میں اوجھل ہوگیا اور پھر کوئي سراغ نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ ڈرون طیارے کے معاملے نے ایک گھنٹے تک صیہونی فوج کو الجھائے رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button