دنیا

اسرائیلی فوج کی سب سے بری شکست، نیتن یاہو بدعنوان ہیں، سینیئر صیہونی سیاستداں

شیعہ نیوز: اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوج کو تاریخ کی سب سے خطرناک اور سب سے بڑی شکست ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ کو 7 اکتوبر کے واقعے کے لیے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

یائیر گولان نے اسرائیل کی موجودہ کیفیت کو جنون آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنون کا اصل محرک صیہونی کابینہ اور اس کا بدعنوان وزیر اعظم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میکسیکو میں 2 اسرائیلی فوجی گرفتار

اس سے قبل صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوگ نے بھی 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے لیے ایک خوفناک واقعہ اور بڑی ناکامی قرار دیا تھا۔

انہوں نے صیہونی آبادکاروں سے معافی مانگتے ہوئے 7 اکتوبر کے واقعے کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی پلاننگ کا اعلان کیا اور کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بغیر، حالات بحال نہیں ہوسکتے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے، اس کمیٹی کی تشکیل کی مخالفت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button