دنیا

اسرائیلی عدالت کا راسخ العقیدہ یہودی نوجوانوں کو فوج میں لازمی بھرتی کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: اسرائیلی سپریم کورٹ نے کٹر یہودی نوجوانوں کو بھی فوج میں لازمی بھرتی کرنے کا متفقہ فیصلہ سُنایا ہے، اِس انتہائی اہم فیصلے سے نیتن یاہو کا حکومتی اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔ اسرائیل میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً تمام سیکولر مردوں اور عورتوں کے لیے فوج میں دو سے تین سال کے لیے بھرتی ہونا لازمی ہے، لیکن کٹر عقیدے والے یہودیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ سیکولر یہودی اسے امتیازی سلوک سمجھتے ہیں اور شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو کی مخلوط حکومت میں شامل کٹر یہودی سیاسی جماعتیں انتہائی طاقتور ہیں اور وہ اس فیصلے کے خلاف ہیں، کیونکہ اُن کا عقیدہ ہے کہ اپنا مکمل وقت مذہبی تعلیمات کو دینا بھی ریاست کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button