دنیا

لبنان کی سرحدوں کے قریب غاصب اسرائیلیوں کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

شیعہ نیوز:صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ لبنان کے بحری حدود کے قریب گرا ہے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے سمندر میں گرا ہے جس کے بقایا کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور تحقیقات کے خاتمے تک اس نوعیت کے ڈرون طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے ڈرون طیارے کی نوعیت اور گرنے کی جگہ کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

گذشتہ سال سے اب تک صیہونی فوج کے متعدد ڈرون طیارے مقبوضہ سرزمینوں کی شمالی اور مغربی سرحدوں سمیت غزہ پٹی کے اطراف میں گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ ان تمام ڈرون طیاروں کے گرنے کی وجہ کو بھی تکنیکی خرابی قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button