
دنیا
اسرائیلی جنرل نےحزب الله کی طاقت کا اعتراف کر ہی لیا
شیعہ نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنرل اوری گورڈین نے جمعرات کے روز کہا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں حزب الله ہر روز ایک ہزار میزائل برسا سکتی ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 نے اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل کے ساتھ جنگ چھڑ گئی تو حزب اللہ اور حماس شمالی سرحدوں یا پھر غزہ کی پٹی میں خود کش ڈرون سے حملے کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہر چند کہ امریکہ اور بعض دیگر بڑی طاقتیں اسرائیل کی حامی ہیں تاہم اسرائیل حزب اللہ اور حماس کو اپنے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔