مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت کا جنوبی لبنان کے شہر الخیام پر فاسفورس سے حملہ

شیعہ نیوز: لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے شہر "الخیام” پر اسرائیلی حکومت کے توپ خانے اور فاسفورس کے حملے کی اطلاع دی ہے۔

جنوبی لبنان کے خلاف جارحیت جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی حکومت نے "الخیام” شہر کو توپ خانے اور ممنوعہ فاسفورس بم سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت اپنے دفاع کے دعوے کے ساتھ غزہ کے عوام کا قتل عام کررہی ہے، پزشکیان

اس رپورٹ کے مطابق توپ خانے کے 25 گولے "عیتا الشعب” قصبے پر بھی گرے۔

دوسری جانب لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی قصبے "دان” میں ایک فوجی چیک پوسٹ کو مناسب ہتھیار سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس چیک پوسٹ پر حملہ، النبطیہ اور زبدین شاہراہ پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button