
دنیا
اسرائیلی حکومت کی مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
شیعہ نیوز : اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکام نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی نئی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے 77 سالوں سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو سلب کر رکھا ہے، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس
صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایک فوجی جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں میں مارا گیا جب کہ دوسرا غزہ کی پٹی میں کام آگیا ہے۔
صیہونی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں 88 صیہونی فوجی زخمی ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔