مشرق وسطی
اسرائیلی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان میں مکانات کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے اور جنوبی لبنان میں کچھ مکانات کو نذر آتش بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے سفیر وزارت خارجہ میں طلب، کئی ایرانی شہریوں کو سزائے موت دینے پر شدید احتجاج
بدھ کی رات اسرائیلی فوجیوں نے "بنت جبیل” کے علاقے میں واقع "عیترون” کالونی میں کچھ مکانات کو آگ لگا دی، جو صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر وحشیانہ فضائی حملے کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فضائیہ نے خطرے کو ختم کرنے کے لیے ایک گاڑی اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔