اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے لین ہیسٹنگز کو نکال دیا
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے لین ہیسٹنگز کو اخراج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے کو مقبوضہ علاقے سے باہر نکال دیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب داری پر ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے ہیں لہذا عالمی اداے کی خاتون نمائندہ لین ہیسٹنگز کا ویزا منسوخ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز
کوہن نے لکھا کہ جو شخص 1200 اسرائیلیوں کے قتل اور شہریوں کو یرغمال بنانے پر حماس کی مذمت نہ کرے بلکہ اس کے برعکس اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنائے اس کو اقوام متحدہ میں کام کرنے کا کوئی حق نہیں اور اسرائیل میں بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
یاد رہے کہ ہیسٹنگز نے طوفان الاقصی کے بعد حماس کی مذمت کے بجائے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت پر اسرائیل پر شدید تنقید کی تھی۔