مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت چار مہینوں کے دوران اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئی، حسن نصراللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں بے گناہ عوام کو انتقامی نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا۔

العہد نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والوں کا کردار کسی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے فداکاری کے ذریعے مقاومت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین، یمن کی جانب سے مصر کے ساتھ تعاون کا عندیہ!

انہوں نے کہا کہ جانبازوں کے دن کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انقلاب اسلامی کی برکت سے آج مقاومت اس مقام پر پہنچی ہے۔

حسن نصراللہ نے غزہ میں صہیونی فورسز کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمنوں کو غزہ میں کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے غزہ میں بے گناہ عوام اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ گذشتہ چار مہینے اسرائیل کی شکست کے ایام تھے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے بحران اور حالات سے عالمی سطح پر انسانی ضمیر کو جاگنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button