
مشرق وسطی
شام کے دفاعی تنصیبات پر اسرائیلی حکومت کا ایک بار پھر فضائی حملہ
شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے شام کے جنوبی علاقوں میں دفاعی تنصیبات پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے شام پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی علاقوں میں دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مزاحمت کی فتح ایران کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے، زیاد النخالہ
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی شام میں فوجی مراکز اور دفاعی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ شام کی طرف سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حملے میں اب تک ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔