اہم پاکستانی خبریں

اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت ہے

شیعہ نیوز: پاکستان کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل حکومت نسل پرست حکومت ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ فلسطین سے متعلق پہلے بھی قراردادیں منظور ہوئی ہیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل تحقیقاتی کمیشن کو وسائل فراہم کریں گے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کو اسرائیل کو ہتھیار دیتے وقت دوبارہ تعین کریں گے، امریکہ اور یورپی ممالک تعین کریں گے کہ اسرائیل کو دیئے گئے ہتھیار فلسطین کے خلاف استعمال نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے، اسرائیل جنیوا کنونشن کے تحت فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کررہا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق سے متعلق کئی شقوں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل میںاسرائيل کے جنگی جرائم سے متعلق قرار داد منظور ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، جاپان نے بھی قرارداد پر خود کو الگ رکھا، چین اور روس نے قرار داد کو سپورٹ کیا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چین اور روس نے فلسطین کے معاملے پر قرارداد کی حمایت کی، طاقتور ممالک کی مخالفت کے باوجود دنیا کی سمت بدل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button