غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اسرائیلی حکومت کا اعتراف
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ روز اپنے درجنوں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے پیر کی شام کو غزہ میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سے پہلے پیر کی صبح سے دوپہر تک فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں اپنے سات فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل عام شہریوں کی حفاظت میں ناکام رہا، انٹونی بلنکن
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس کے باون فوجی غزہ کی زمینی جنگ میں زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد فوجی افسران بھی شامل ہیں- غاصب صیہونی فوج نے بتایا ہے کہ ان میں سے چھے کی حالت خراب ہے۔
صیہونی حکومت کی کفیر بریگیڈ کے کمانڈر آشر بن لولو نے کہا ہےکہ غزہ کی جنگ بہت دشوار اور پیچیدہ ہے۔ فلسطینی مجاہدین ہمارے قریب ہوتے ہیں لیکن ہمیں دکھائی نہیں دیتے۔
اس نے مزید کہا کہ فلسطینی تحریک استقامت کے مجاہدین اچانک سرنگوں سے نکلتے ہیں اور ہمارے فوجیوں پر فائرنگ کردیتے ہیں۔