مشرق وسطی

اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی، سعودی عرب کیجانب سے شدید مذمت

شیعہ نیوز: سعودی عرب نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایسے بیانات اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہاء پسندی کو ظاہر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انتہاء پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہاء پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔ ادھر انتہاء پسند اسرائیلی وزیر کے اس بیان سے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے وزیر کو کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا ہے اور ایٹم بم کے استعمال کے بیان کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button