پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسنگ پرسنز کا معاملہ ریاست اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار

شیعہ نیوز:: ملت تشیع کے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے چوتھے روز بھی جاری رہا۔دھرنے میں ایم کیو ایم بحالی تحریک کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی احتجاج میں معروف سیاسی شخصیت ایم کیو ایم بحالی تحریک کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے بھی لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔احتجاجی دھرنے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج چوتھی مرتبہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔مسنگ پرسنز کا معاملہ ریاست اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنا انہیں بازیاب کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں حکومت میں آنے کے بعد مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل نہیں کرتیں۔ مسئلے پر حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ریاست عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرے۔مسنگ پرسنز کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتا ہوں۔حکومت لاپتہ افراد کی دادا رسی کرے۔ملک کے محب وطن نوجوانوں کا لاپتہ ہونا دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہے۔دنیا بھر میں لاپتہ افراد کے معاملے پر ملک کے آئین و حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button