دنیا

نیٹو کے آئندہ اجلاس میں یوکرین کی رکنیت کا مسئلہ پیش نہیں ہوگا

شیعہ نیوز:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نیٹو حکام یوکرین کی ہنگامی امداد کا منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ یوکرین کی امداد کا یہ منصوبہ لیتھوانیا کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جو گیارہ اور بارہ جولائی کو تشکیل پانے والا ہے۔

جرمنی نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کے سخت خلاف ہے اور برلن کا خیال ہے کہ ایک ایسا ملک، جو ایک جوہری طاقت سے مکمل طور پر بھرا ہوا ہے، نیٹو میں رکنیت کا اچھا نامزد امیدوار نہیں بن سکتا ۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ جب تک جنگ جاری ہے یوکرین نیٹو میں رکنیت حاصل نہیں کر سکتا تاہم انھیں امید ہے کہ مغربی اتحادیوں کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی جلد ہی دعوت دے دی جائے گی ۔

جنگ یوکرین شروع ہونے کے بعد سے یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ فن لینڈ اور سوئیڈن نے بھی نیٹو میں رکنیت کی درخواست دی تھی۔ البتہ فن لینڈ، نیٹو میں شامل ہو چکا ہے اور سوئیڈن، ترکیہ اور ہنگری کی مخالفت کی بنا پر اب تک شامل نہیں ہو سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button