مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل اور امریکہ کی گیدڑ بھپکیوں سے نہیں ڈرتے، شیخ نعیم قاسم

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی استقامتی تحریک کی طرف سے فلسطین کی مکمل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم غاصب اسرائیلی اور امریکی حکومتوں کی گیدڑ بھپکیوں سے کبھی نہ ڈرے ہیں اور نہ ڈریں گے۔

النشرہ نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ استقامت مستحکم رہے گی اور جاری رہے گی نیز اس نے اس کام کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے۔ استقامت کی طاقت کا ذریعہ فلسطینی قوم کا اپنی سرزمین پر حکمرانی کا حق، استقامت کی حمایت اور آخری سانس تک لڑنے کا عزم و ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت ایران کے آئین پر مبنی ہے، سید ابراہیم رئیسی

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی دشمن پچاس دن میں اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکا اور قیدیوں کی رہائی بھی میدان جنگ میں نہیں ہوئی بلکہ تبادلے کے دوران کی گئی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے استقامت کی مکمل تیاری اور غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کے ہاتھ کچھ نہ لگنے کے بارے میں کہا کہ یہ جنگ بے سود ہے اور اس کے نتائج صیہونی حکومت کے دامن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔

شیخ قاسم نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم اس جنگ سے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو کر نکلے گی لیکن اسرائیل مزید کمزور اور بے بس ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button