مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا، ناصر کنعانی

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ حکیم اور مدبر رہبر کی قیادت میں ایران ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور بین الاقوامی معاملات ہماری حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے قدردان ہونے کا ثبوت دیا۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران اپنے خردمند رہبر اور قدرداں اور بیدار عوام کے زیر سایہ، علاقائی اور عالمی میدانوں میں اپنے مؤثر کردار کو برقرار رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: قومی سلامتی کے معاون کمانڈر میجر اسرائیلی حملے میں شہید

ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تلخ حادثے میں مخلص اور عوامی صدر اور مجاہد و فعال وزیر خارجہ کو کھودیا ہے۔ ان کی شہادت کے باوجود حکیم و مدبر رہبر کی قیادت میں ایران ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔

کنعانی نے کہا کہ ایران عالمی امور میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور بین الاقوامی معاملات میں ہماری حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی۔

ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں شہید آیت اللہ رئیسی، شہید امیرعبداللہیان اور دیگر شہیدوں کو عوام کے شاندار اور تاریخی الوداع کا ذکر کیا اور لکھا کہ اس کڑوے حادثے میں وطن عزیز نے اپنے عوامی، باصلاحیت اور محنتی صدر جمہوریہ اور مجاہد اور متحرک وزیر خارجہ کو کھو دیا لیکن ایک خردمند رہبر اور قدرداں اور بیدار قوم کے باوجود، ایران اور اس کے علاقائی اور عالمی سطح کے مؤثر کردار کسی بھی قسم کا وقفہ متصور تک نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button