اہم پاکستانی خبریں

غزہ میں انسانیت کے قتل نے نئے سال کی خوشیوں کو سوگوار کر دیا ہے، آصف زرداری

شیعہ نیوز: سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دنیا میں امن کے لئے دعا کی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ اس وقت غزہ میں انسانیت کے قتل نے نئے سال کی خوشیوں کو سوگوار کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے مظالم کے شکار ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ہر طرح کی شدت پسندی اور عدم برداشت کی سوچ کو شکست دے کر امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کا سامنا کر رہا ہے، بیروزگاری اور مہنگائی نے نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 8 فروری میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی عدالت میں حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ آصف علی زرداری نے دعا کی کہ 2024ء کا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لئے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس کے افسران اور جوانوں کی محنت اور قربانی سے پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات جیت کر ملک سے بھوک، بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button