مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ضرور جواب دیا جائے گا، حماس کے سینیئر رہنما ابو مرزوق

شیعہ نیوز: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

موسی ابو مرزوق نے کہا کہ کمانڈر اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ اقدام ہے اور اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسماعیل کے شہادت  پر قاتلوں کو سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں اقصیٰ ٹی وی  سے حماس کے جاری کیے گئے بیان میں گیا ہے کہ اس اقدام  کو بے سزا نہیں جانے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ تہران میں شہید

اسماعیل ھنیہ کو ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح تہران میں شہید کیا گیا ہے جہاں وہ ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف وفاداری کے لیے منگل کے روز سے موجود تھے۔

حماس کے ذمہ دار نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے حوالے سے کہا ہے کہ  ھنیہ کے قاتل بغیر سزا کے نہیں رہیں گے۔ حماس کا یہ بیان اقصیٰ ٹی وی سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

حماس کے سینیئر رہنما موسیی ابو مرزوق کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔ یہ بزدلانہ فعل کرنے کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچیں گے۔

انہوں نے کہا ‘ ایران میں اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک سنگین اضافہ ہے ، جس کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

حماس کے ایک اور رہنما سامی ابو زہری نے کہا ‘ وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں پا رہا اس لیے بزدلاانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button