دنیا

شہید العاروری کے قتل سے غزہ جنگ کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا، رائٹرز

شیعہ نیوز: رائٹرز نے لکھا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کا قتل غزہ جنگ کے شعلوں کو مزید بھڑکائے گا۔

رائٹرز نے خبر دی ہے کہ منگل کی شام کو صیہونی حکومت نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب صالح العاروری کو قتل کر دیا۔

روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان کے قتل سے غزہ جنگ کی ممکنہ توسیع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، عمار حکیم

واضح رہے کہ 57 سالہ العاروری تقریباً تین ماہ قبل غزہ کی پٹی اور فلسطینی اسلامی مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد قتل ہونے والے حماس کے پہلے سینئر سیاسی رہنما تھے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو ’’لبنانی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی‘‘ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ’’سنگین ردعمل‘‘ کا انتباہ دیا۔

شہید العاروری، القسام بریگیڈز کی مشہور شخصیات میں سے ایک تھے، جنہیں 1992 سے 2011 تک کئی برسوں کے جیل کے تجربے کے بعد صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہائی ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button