مشرق وسطی

امریکی فوجیوں کا سب سے بڑا کاروان شام سے عراق میں داخل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا سب سے بڑا کاروان شام سے عراق میں داخل ہوا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگرد فوجیوں کا سب سے بڑا کاروان جو 270 گاڑیوں پر مشتمل ہے کل شام کے جنوبی علاقے حسکہ سے غیر قانوی گذرگاہ الولید سے شمالی عراق میں داخل ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ کاروان میں بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ اینٹی ایر کرافٹ بھی شامل ہیں جو امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں سے وابستہ قسد دہشتگردوں کی حمایت کیلئے تھے۔

غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔ اور اب انھیں عراق منتقل کر رہا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button