پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مہنگائی کی تازہ لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے;مقصود علی ڈومکی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے تک اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان آئے گا۔ مہنگائی غربت و افلاس کے سبب غریب عوام آج دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں۔ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیا تعجب ہے کہ وہ موجودہ صورتحال پر کیوں خاموش ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ مہنگائی کی تازہ لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف انسان دشمن اور عوام دشمن سامراجی ادارہ ہے جو ملکوں کی معیشت درست کرنے کی بجائے ملکوں کی معیشت کی بربادی کا سبب ہے۔ جس نے کبھی حکمران طبقے وزراء و اراکین اسمبلی سے اپنی عیاشی اور مراعات میں کمی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ اس نے ہمیشہ غریب عوام پر ہی بوجھ ڈالا ہے۔ حکمرانوں کی شاہانہ طرز زندگی اور روز افزوں بینک بیلنس کے باوجود عوام ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دینے والے وزیراعظم بیرونی ممالک میں پڑے اپنے اور زرداری خاندان کے قیمتی اثاثے لوٹی ہوئی ملکی دولت اور کروڑوں ڈالر واپس لا کر غربت و افلاس میں کمی کر سکتے ہیں اور عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button