مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک، القاعدہ نے بھی کیا اعتراف

شیعہ نیوز: یمن میں خونخوار دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔ یمن میں القاعدہ نے موت کی وجہ بتائے بغیر اپنے سرغنہ کی موت کی اطلاع دی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق دہشت گرد گروہ یمن کے القاعدہ نے اتوار کی رات اپنے سرغنہ کی ہلاکت اور اس کے متبادل اور جانشین کی تقرری کی اطلاع دی ہے۔

یمنی خبر رساں اداروں اور ذرائع ابلاغ نے اس گروہ کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ 2020 سے اس دہشت گرد گروہ کی سربراہی کرنے والے یمنی شہری خالد بن عمر باطرفی کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ سعد بن عاطف العولقی کو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو اقوام متحدہ کے حقوق نسواں کمیشن سے بے دخل کیا جائے، ڈاکٹر انسیہ خزعلی

یمن کی القاعدہ تنظیم نے اپنے لیڈر کی موت کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم مبصرین اس کی موت کی وجہ بیماری قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی مستعفی حکومت کے قریبی بعض نیم سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خالد بن عمر باطرفی ان کے جوانوں کے حملوں میں مارا گیا ہے۔

باطرفی القاعدہ کے ان اہم سرغنوں میں سے ایک تھا جنہوں نے 2010 میں یمن میں اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ یمن کے صوبہ ابین پر قبضہ کرنے کے لیے القاعدہ کے عناصر کی کمان کا انچارج تھا۔

وہ 2020 میں اپنے پیشرو قاسم الریمی کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کا نیا لیڈر بنا تھا اور اس کا نام 2018 سے امریکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button