مشرق وسطی

عراق میں داعش کا سرغنہ ہوائی حملے میں ہلاک

شیعہ نیوز: داعش کا مقامی سرغنہ عراقی فضائیہ کی بمباری میں مارا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران داعش کے دیگر دو افراد بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔

الحشدالشعبی کے ترجمان کے مطابق عراق کے علاقے کرکوک میں حملہ کی تیاری کرنے والا ایک اور گروہ بھی فوجی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا اور اس گروہ کے دو افراد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

2017ءمیں عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس نے عراق کے بہت بڑے علاقے پرقبضہ کرلیا تھا۔

داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں جیسے بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اورانبیار میں اب بھی گاہے بگاہے دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button