مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم انقلاب کا ایف اے ٹی ایف کنونشنز پر نئے سرے سے بات چیت پر اتفاق

شیعہ نیوز:ایرانی وزیر اقتصادیات نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دو اہم کنونشنوں میں شمولیت کے حوالے سے ملک کی ایکسپیڈینسی کونسل، حکومتی موقف کا جائزہ لے سکتی ہے۔ ”

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر اقتصادیات نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دو اہم کنونشنوں میں شمولیت کے حوالے سے ملک کی ایکسپیڈینسی کونسل حکومتی موقف کا جائزہ لے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق ایکسپیڈنسی کونسل میں نئے سرے سے بحث اتفاق کیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : خوف ناک سرپرائز کا انتظار کریں، یمنی رہنما کا عبرانی ٹویٹ

عبدالناصر ہمتی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر مزید لکھا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے پالرمو اور سی ایف ٹی کی منظوری دے دی ہے، ایران نے ایف اے ٹی ایف کے دیگر کنونشنز اور ضوابط کی بھی توثیق کر دی ہے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بھی تصدیق کی کہ تہران اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف کی پیروی کرے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس 1989 میں قائم کیا گیا ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا مقصد منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کو لاحق دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے معیارات طے کرنا اور قانونی اور آپریشنل اقدامات کے موثر نفاذ کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button