
رہبر انقلاب امام خمینی نے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف جہاد کیا، نوید قمر زیدی
شیعہ نیوز:تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے تحت رہبر انقلاب امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے مرکزی جلسہ جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ رہبر انقلاب امام خمینی نے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف عملی جہاد کیا، آپ نے طاغوتی طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے کی بات کی اور اسلام دشمن قوتوں کے دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کیا، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ امام خمینی کے افکار اور نظریات کو عام کیا جائے تاکہ دنیا اس سے فیضیاب ہو اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا جائے۔ اس موقع پر نوید قمر زیدی، افسر علی رضوی، شاہد حسین زیدی، ضرغام حیدر، ذاکر حسین سید، یاسین علی جعفری اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور امام خمینی کی سیرت و کردار پر بھرپور روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مسجد کے خطیب مولانا صادق جعفری نے مسلمانوں کی یکجہتی اور امت کی بہتری کیلئے دعا کروائی۔