مشرق وسطی

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے، کردوں نے یواے ای کی جانب دامن پھیلا دیا….

شیعہ نیوز:ایک امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے کرد ملیشیا ایس ڈی ایف نے ابوظہبی سے درخواست کی ہے کہ وہ شامی حکومت اور ان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کریں۔

بعض باخبر ذرائع نے شام میں امریکہ کے اتحادی کرد ملیشیا کی کوششوں کی اطلاع دی ہے جسے سیرین ڈیموکریٹک فورسز ایس ڈی ایف کے نام سے جانا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے اور شامی حکومت کے درمیان ثالث کی تلاش کر سکیں۔

المانیتر نیوز اور تجزیاتی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایس ڈی ایف نے حال ہی میں ان کے اور شامی حکومت کے درمیان ثالثی کے لیے متحدہ عرب امارات سے رابطہ کیا تاکہ ان عسکریت پسندوں اور دمشق کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

المانیتر نے چار باخبر ذرائع کا حوالہ دیا جنہوں نے اپنے نام ظاہر نہیں کیے۔

ویب سائٹ لکھتی ہے کہ ایس ڈی ایف ملیشیا کے کمانڈر مظلوم عبدی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا جس کا مقصد شامی کردوں کے حوالے سے شامی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ابوظہبی کی حمایت حاصل کرنا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زاید آل نہیان ان عہدیداروں میں شامل ہیں جن سے مظلوم عبدی نے ملاقات کی۔

المانیتر نے مزید کہا کہ اس نے ایک اماراتی اہلکار سے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، اس مسئلے کے بارے میں پوچھا لیکن متحدہ عرب امارات اس سفر کی تردید کر رہا ہے۔

دوسری جانب، بعض دیگر حکام نے تصدیق کی ہے کہ عبدی نے مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں متحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا۔

المانیتر کے مطابق، دو اماراتی حکام نے تصدیق کی کہ عراقی کردستان پیٹریاٹک یونین پارٹی کے رہنما بافل طالبانی نے عبدی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا سفر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button