مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنانی تنظیم حزب اللہ کا صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

ط: لبنانی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے۔

النشرہ نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجاہدین نے صہیونی فوج کے قلعہ ہونین کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازین کفرشوبا اور شیبا فارمز کے محلے زبدین پر بھی حزب اللہ کے مجاہدین نے میزائل داغے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف حملوں کے بعد لبنان، عراق اور یمن سے مقاومتی تنظیموں نے صہیونی تنصیبات پر وسیع پیمانے پر حملے کئے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button