پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار کا ننھا پھول، ارتضیٰ عباس بھارتی حملے کا پہلا شہید

آزاد کشمیر میں ہندوستان نے کرنل ظہیر عباس طوری کے گھر پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا چھوٹا بیٹا ارتضی عباس طوری شہید ہوا

شیعہ نیوز: گزشتہ شب بھارت کی جانب سے جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کی سرزمین ایک اور عظیم قربانی کی گواہ بن گئی۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے کرنل ظہیر عباس طوری کا کمسن بیٹا ارتضیٰ عباس طوری، گزشتہ رات بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔

یاد رہے کہ جس پارہ چنار کا راستہ پچھلے 8 ماہ سے بند ھے، اس پاراچنار نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی خاطر قربانیاں دی ہیں، آج پھر ایک مرتبہ پھر پاراچنار سے تعلق رکھنے والا ننھا مجاہد ارتضی عباس طوری شہدائے کربلا کی سنت ادا کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے پہلی شہادت حاصل کی اور ملک کے دفاع پر قربان ہو گیا، آزاد کشمیر میں ہندوستان نے کرنل ظہیر عباس طوری کے گھر پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا چھوٹا بیٹا ارتضیٰ عباس طوری شہید ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کو اپنی اس دہشتگردی اور بزدلانہ کارروائی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس

معصوم ارتضیٰ کی شہادت کے دلخراش واقعے نے علاقے کی فضا کو سوگوار کر دیا، اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ننھے شہید ارتضیٰ کی جدائی کا صدمہ نہ صرف خاندان بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ غم ہے۔ عوام نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button