اہم پاکستانی خبریں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، عمر ایوب

شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام محمد ابراہیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے۔ اپوزیشن لیڈر  نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button