اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علاقے میں کشیدگی کی اصلی وجہ اسرائیلی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

شیعہ نیوز: پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان  ممتاز زہرا بلوچ نے اسرائیلی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو علاقے میں کشیدگی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات خطے میں کشیدگی کے بنیادی عامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کی مخاصمت جاری، ایران کے وزیر دفاع سمیت مختلف فوجی اداروں پر پابندی

انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملے سے حالات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے تہران اسلام آباد کی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button