مشرق وسطی

اسرائیلی قیدیوں کی نگہبانی کرنے والے فلسطینی مجاہد کی شہادت

شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیده نے العصف المأکول جنگ کی آٹھویں برسی کے موقع پر کہ جس کے دوران دو اسرائیلی فوجی قیدی بنا لئے گئے تھے کہا کہ جہاں ان دو اسرائیلی قیدیوں میں سے ایک کو رکھا گیا تھا اس مکان پر گزشتہ سال صیہونی حکومت نے سیف القدس نامی جنگ کے دوران بمباری کی۔

انہوں نے کہا کہ اس بمباری میں ایک فلسطینی مجاہد شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے تاہم شہید ہونے والے فلسطینی مجاہد کے نام کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے اور مستقبل میں اگر ضرورت پڑی تو شہید کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ سیف القدس کی 11 روز کی جنگ اپریل 2021 میں مسجد الاقصی اور شیخ جراح علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد شروع ہوئی۔ اس 11 روزہ جنگ میں استقامتی محاذ نے مقبوضہ علاقوں کی جانب 4 ہزار سے زائد میزائل اور راکٹ داغے جس میں اسرائیلی ذرائع کے مطابق 12 صیہونی ہلاک اور 330 زخمی ہوئے۔ جبکہ اس جنگ میں 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button