مشرق وسطی

غرب اردن میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رخبری ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے غرب اردن کے ایک دیہی علاقے پر حملہ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کردیا ۔

فلسطین کی معا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے غرب اردن کے دیہی علاقے «سکاکا» میں کسانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک 28 سالہ فلسطینی نوجوان «علی حسن حرب» زخمی ہو گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہو گیا۔ اس سے قبل انتہاپسند صیہونیوں نے جنوبی نابلس کے دیہی علاقے «قریوت» کے رہائشیوں کے مکانات پر بھی سھاوا بولا تھا۔

دوسری جانب خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں نے جارحیت کرتے ہوئے 20 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ انتہا پسند صیہونی فوج کی مدد و حمایت سے جنوبی نابلس کے دیہی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

فلسطینی شہداء کے خاندانوں کی قومی تنظیم کی سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ برس تین سو ستاون فلسطینی صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق انیس فیصد فلسطینی شہداء میں خواتین ہیں جس کی انیس سو اڑتالیس میں فلسطین پر قبضے کے بعد سے اب تک کوئی مثال نہیں ملتی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button