مشرق وسطی

مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت

شیعہ نیوز:فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے مغربی کنارے کے علاقے اغوار میں غاصب صیہونیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے طمون کا رہنے والا ایک پچیس سالہ فلسطینی نوجوان غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرنے کے بعد اس کو اسپتال لے جانے کے لئے ہلال احمر کی امدادی ٹیم کو بھی فلسطینی نوجوان تک نہیں پہنچنے دیا۔رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں واقع دو چیک پوسٹوں پر بڑی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات تھے جنہوں نے فلسطینیوں کے آنے جانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ ادھر ذرائع ابلاغ نے آج جمعہ کو رپورٹ دی ہے کہ بیت المقدس میں ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی سے صیہونی حکومت کے فوجی اور سیکورٹی سسٹم میں ایسی ہلچل مچی کہ صیہونی فوجیوں نے بوکھلاہٹ میں شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی کی طرف فائرنگ کے دوران ایک صیہونی آبادکار کی طرف بھی گولی چلا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button