اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

القسام بریگیڈز کیجانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائیگا، خلیل الحیہ

شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کاجواب دیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنماء خلیل الحیہ نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی پوری زندگی دین اور ملک کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی پوری زندگی نامساعد حالات اور مختلف ممالک میں گزری، ان کی شہادت کا جواب دیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ حماس رہنماء کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ ایران میں کسی خفیہ مقام پر تھے اور نہ ہی لوگوں سے الگ تھلگ تھے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو کسی بھی طرح انٹیلیجنس کامیابی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

خلیل الحیہ نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل کی مدد سے شہید کیا گیا، مکمل تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے، اسماعیل ہنیہ کے ہمراہ موجود افراد کے مطابق میزائل کمرے کی کھڑکی توڑ کر سیدھا انہیں لگا۔ حماس رہنماء نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے کو آگ میں جھونک کر دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے، اسرائیل کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں چاہتا، صرف اپنی جنگی جارحیت جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے تحریک مزاحمت کا قافلہ اپنا سفر جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button