اہم پاکستانی خبریں

مخصوص نشستوں پر فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی ہوگا، بیرسٹر گوہر علی

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ریزرو سیٹوں کا فیصلہ ہونے تک کوئی اسمبلی سیشن نہیں ہوسکتا، اُمید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب اسمبلی کے بھی سیشن غیر قانونی ہوئے، الیکشن کمیشن ان معاملات کا نوٹس لے، سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں پر اور کسی کا حق نہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے 86 ایم این ایز نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ہے، سنی اتحاد کونسل کی طرف سے الیکشن کمیشن کو 4 درخواستیں گئیں، مجھے اُمید ہے کہ کل فیصلہ ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کے پی میں 90 اور سندھ میں 7 ایم پی اے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، پنجاب میں 107 ایم پی اے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button