پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسینؑ اور شہدائے کربلاء کا پیغام امن و محبت پر مبنی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین، خطیب اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ اور شہدائے کربلاء نے امن و محبت کا پیغام دیا، اس کے ساتھ ساتھ آپ نے مسلمانوں کو جرأت و بہادری اور صبر و تحمل کا درس دیا۔ اسلامک کلچر سینٹر فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسولؐ کے افراد نے مشکل و کٹھن وقت میں دین اسلام کی آبیاری کی اور کلمہ حق بلند کرنے کیلئے آپؑ اور آپؑ کے اصحاب نے علم جہاد بلند کرکے باطل نظام و نظریہ کی چادر اوڑھ کر دین کی غلط تشریح کرنے والوں کے چہروں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں تاکہ اسلامی دنیا پرچم اسلام بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام دشمن قوتوں کو نیست و نابود کرسکیں اور یہ سوچ اور بہتر انداز ہمارا ہو تو مصائب و مشکلات کم ہونگے اور اسلامی دنیا کا سر فخر سے بلند ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button