مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

القسام بريگيڈز کے مجاہدین نے پیچیده آپریشن کرکے متعدد صیہونیوں کو قیدی بنا لیا

شیعہ نیوز: تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بريگيڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ حماس کے مجاہدین نے ہفتے کی شام شمالی غزہ میں متعدد صیہونی فوجی گرفتار کر لئے۔

ابوعبیدہ نے اتوار کی صبح اپنے ایک وائس میسیج میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین ہفتے کے دن سہ پہر کے وقت شمالی غزہ پٹی میں پیچیدہ آپریشن کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کو ٹنل کے اندر لے گئے جہاں ان سے جھڑپ ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں : رفح کی المناک صورت حال مایوس کن ہوتی جارہی ہے، عالمی ریڈکراس

القسام بریگيڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس جھڑپ میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ہمارے مجاہدین نے متعدد صیہونی فوجیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لئے۔

القسام بریگيڈکے ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران ہمارے مجاہدین نے جبالیا، رفح ، بیت حانون اور دوسرے جنگی محاذوں پر دسیوں کارروائياں انجام دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button