
دہشت گردی خاتمے کیلئے قوم فورسز کی پشت پر ہے،حسین مقدسی
شیعہ نیوز:تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی، معاشی انارکی کی امکانی صورتحال اور بد امنی کی فضا کو پاکستان کے خلاف گھناونی سازش قرار دیتے ہوئے مملکتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کام کریں۔ پولیس ہیڈ آفس کراچی پر حملہ اقتصادیات پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کی پشت پر ہے، کالعدم تنظیموں پر کرم نوازیاں ختم نہ ہوئیں تو مزید نقصانات کے لیے تیار رہنا ہو گا۔شب معراج عظمت و جلالت محمدیہ کی روشن دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل معراج النبی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا مقدسی نے باورکرایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیت خالص کرنا ہو گی اور حکمرانوں سیاستدانوں کو انانیت کے خول سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شبِ معراج سے آج دنیائے سائنس بھی استفادہ کررہی ہے۔