اسلامی تحریکیں

قوم متحدہ ہو کر دفاع وطن کیلئے دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے، عبدالواسع

شیعہ نیوز: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا یے کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے، جس کے جواب میں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دفاع وطن کے لئے دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے تاکہ دشمن آئندہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کو امام رضاؑ کی سیرت کے مطالعے کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی کے پیوٹا ہال میں 14ویں انٹرنیشنل بک فئیر کے تیسرے دن افتتاح کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم اسفندیار عزت، ناظم یونیورسٹی کیمپس تقویم الحق، ناظم جامعہ پشاور ارشد خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر 9 مئی بروز جمعۃ المبارک یوم عزم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جس کے زریعے بھارت کو پیغام دے گے کہ پاکستانی قوم دفاع وطن کے لئے پوری طرح متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button